پاکستان کی مجموعی دو طرفہ تجارت 74 ارب ڈالر سے تجاوز
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کا مجموعی دوطرفہ تجارتی حجم 74 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے اور 2017 کے دوران پاکستان کی برآمدات 20 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات53ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔سال 2017 کے دوران برآمدات کے مقابلے میں ملکی درآمدات زیادہ رہیں۔ ایک سال کے دوران 12 ارب ڈالر کی مشینری درآمدکی اور زرعی اور صنعتی شعبے میں استعمال ہونے والے سازوسامان کی درآمدات 12 ارب ڈالر رہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 2017 کے دوران حکومت نے11 ارب ڈالر کی غذائی مصنوعات درآمد کیں اور زرعی ملک ہونے کے باوجود 6 ارب ڈالر کی مختلف دالیں اور خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔