کراچی: کم عمر موٹر سائیکل سوار کا چالان، رونے پر اہلکار دلاسہ دیتا رہا
کراچی (آئی این پی) لیاری میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے کم عمر موٹر سائیکل سوار کا چالان کردیا جبکہ اس دوران کم عمر بچہ مسلسل روتا رہا۔ لیاری کا رہائشی بچہ سٹنٹ دکھا رہا تھا جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار نے اسے روکا اور الیکٹرانک مشین کے ذریعے اس کا چالان کر دیا جس پر بچے نے رونا شروع کر دیا۔ ٹریفک اہلکار نے کہا ہے کہ بچہ لیٹ کر موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اسے نصیحت کرنے کے لیے چالان کیا گیا، ذرائع کے مطابق اہلکار بچے کو دلاسہ دیتا رہا لیکن وہ مسلسل روتا رہا۔