کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 4ٹرک سامان ضبط
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ کی ہدایات پر تجاوزات کے سلسلہ میں آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جو کہ کینٹ کے مختلف علاقوں گولڑہ موڑ،رینج روڈ ،پشاور روڈ،کے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر تے ہو ئے 4ٹرک سامان ضبط کر لیا جن میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کائونٹر ،اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی بغیر آویزاں کئے گئے پوسٹر اور بینزر اتار کر قبضے میں لے لئے گئے ۔