پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوادی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعدصوبائی وزارت ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف کو منظوری کیلئے بھجوادی امکان ہے کہ اگلے چند روز میں کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا اس ضمن میں نوائے وقت نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تاحال کرایوں میں اضافے کا فیصلہ تو نہیں آیا تاہم بعض ٹرانسپورٹروں کی جانب سے یکطرفہ طور پر مقررشدہ کرایوں سے زائد کرائے لینے کی شکایات بھی ملی ہیں ۔