واجبات کی عدم ادائیگی / غیر قانونی لگائے گئے 586 پانی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کینٹ بورڈ کے واٹر ریکوری سیل نے کینٹ کے مختلف علاقوں آدڑہ ،ڈھوک چوہدریاں ،مصریال روڈ،ڈھوک سیداں ،عزیز آباد ،مغل آباد ،چمن آباد ،ڈھوک مستقیم ،محلہ زمینداراں کے علاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی / غیر قانونی طور پر لگائے گئے 586 پانی کے کنکشن کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے کاٹے جبکہ گزشتہ سال کے دوران کینٹ بورڈ کے عملہ نے 82.381 ملین کی ریکوری بھی حاصل کی۔