شہباز شریف ، ایاز صادق ،مولانا فضل الرحمن اور سمیع الحق کی زاہد بختاوری کو صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلی پنجاب میا ںشہباز شریف نے جڑواں شہر کے معروف سیاسی و تاجر رہنما زاہد بختاوری کے صاحبزادے عزیر بختاوری کے دعوت ولیمہ کے موقع پر اپنے تحریری و تہنیتی پیغام میں دلہا و دلہن کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئیدلہا و دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے اس موقع پر اپنے پروٹوکول آفیسر کے ذریعے گلدستہ بجھوایا اس دعوت ولیمہ میں سپیکر قومہ اسمبلی سردار ایاز صادق مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق نے ان دونوں کیلئے نیک خواہشات اور گلدستہ بجھوایا گیا اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منقعدہ ولیمہ کی پر وقار اور تاریخی تقریب میں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی اعلی و مقامی قیادت ایف پی سی سی آئی راولپنڈی و اسلام آباد کے چیمبر کے موجودہ و سابقہ صدور و دیگر ممبران تاجر رہنمائوں اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے ۔