سات کلو چرس برآمدگی کیس، ملزم ساجد کو ساڑھے 9 سال قید اور2 لاکھ جرمانہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے اے این ایف کے سات کلو چرس برآمدگی کیس میں ملزم ساجد کو ساڑھے 9 سال قید اور2 لاکھ جرمانہ جبکہ 7سو گرام ہیروئن برآمدگی کیس میں فہیم اختر کوایک سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔