فائرنگ ، دکان نذر آتش کرنے اور گاڑی توڑنے کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گذشتہ روز فائرنگ ، دکان نذر آتش کرنے اور گاڑی توڑنے کے واقعہ کے خلاف پولیس کے عدم تعاون پر متاثرہ تاجروں اور زخمیوں کے لواحقین نے صادق آبا د چوک میں ٹائر جلا کر ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور ایس ایچ او کے خلاف شدیدنعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے کے باعث صادق آباد چوک کو ملنے والی چاروں اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام ہو گئی جس سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامانہ کرنا پڑا۔