قتل کیس میں ملزمان کو سنائی گئی سزائیں کالعدم،دونوں بری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تھانہ صدر واہ کے قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ایک ملزم کوسنائی گئی سزائے موت اور دوسرے ملزم کی عمر قید کی سزا ء کے خلاف دائر اپیلیں منظور کر لیں اور دونوں کی سزائیں کالعدم قرار دے کر ملزمان کو بری کر دیاملزمان محمد عارف اور قدیر فاروق کی طرف سے راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی تھانہ صدر واہ نے ثانیہ ارشد قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے محمد عارف کو سزائے موت اور قدیر فاروق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔