ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کی کینٹین سے چائے پینے والے شخص کی پیٹ میں شدید درد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کی کینٹین سے چائے پینے والے شخص نے شدید درد سے پیٹ پکڑ لیا جسے ایمر جنسی میں منتقل کردیا گیا ڈیوٹی ڈاکٹرز نے اس کا معدہ صاف کرکے جان بچا لی نیورو سرجیکل وارڈ میں زیر علاج فتح جنگ کے علاقے کے رہائشی ملک حمید کے ساتھ آنے والے اس کے رشتہ دار ملک حمید نے ہسپتال کی کینٹین سے چائے پی ہی تھی کہ اس نے پیٹ پکڑ لیا اسے قے ہونے لگی جسے ایمرجنسی لایا گیا جہاں ابتدائی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے ہیضہ ہوگیا ہے جسے پانچ گھنٹے تک زیر علاج رکھا گیا ۔