تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک صفدر علی اعوان
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) متحدہ علماء و مشائخ ونگ پاکستان کے چیئرمین چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان اور معروف عالم دین علامہ قاری سعید احمد جلالی میں یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ملک صفدر علی اعوان نے کہا کہ نظام مصطفیٰؐ کا پیغام تادمِ آخر گھر گھر پہنچاتے رہیں گے۔ آقام مصطفیٰ کریمؐ کے ختم نبوت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر علامہ سعید احمد جلالی نے متحدہ علماء و مشائخ ونگ کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملک صفدر علی اعوان جیسی شخصیات اور جرأت مند قیادت پر علماء و مشائخ اہلسنت کو فخر ہے۔ عقائد کی خدمات فروغ عشق رسولؐ، تحفظ ختم نبوت کا یہ سلسلہ ملک صفدر علی اعوان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ ملک صفدر علی اعوان جس محبت اور خلوص دل سے محافل میلاد مصطفیٰؐ اور محافل گیارہویں شریف اور تحفظ ناموس رسالت کی ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں اس پر فخر ہے۔