قائمہ کمیٹی میری ٹائم افیئرز نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ادارے کی زمین کو محفوظ بنانے اور لینڈ مافیا سے قبضہ واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ وزیربرائے میری ٹائم افیئرز میر حاصل بزنجو نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ گواد رمیں 27جنوری کوسی پیک کی پہلی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے ، گوادر پورٹ کو چلانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، کوشش کر رہے ہیں کہ ہفتہ میں ایک جہاز گوادر پور ٹ پر آئے، نیٹو حکام سے نیٹو سپلائی گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے پر بات چیت کی ہے جس پر انہوں نے اس پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔حاصل بزنجو نے کہا کہافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے،ملک میں گوادر کے علاوہ مزید پورٹس بنانے کی گنجائش موجود ہے ، گوادر میں پانی اور بجلی کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا ۔ وزارت میر ی ٹائم افئیرز اور اس کے اداروں کے مالی سال 2018-19کے لئے تیس جاری اور نئے ترقیاتی منصو بوں کے لئے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی، میری ٹائم افیئرز اسلام آبادمیں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے قیام کے لئے 23ملین ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے 10جاری اور2نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 32,095ملین مختص کرنے اور پورٹ قاسم اتھارٹی میں نیوگیشن چینل میں توسیع کیلئے 30ارب کے منصوبے کیلئے 100ملین مختص کرنے کی تجاو یز کی منظودی دی گئی ،کمیٹی نے کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے 4منصو بوں کیلئے 185ملین مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ نیٹو حکام سے نیٹو سپلائی گوادر کے ذریعے ٹرانسپورٹ کرنے پر بات چیت کی ہے انہوں نے اس پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ اگر نیٹو سپلائی چلتی رہی تو گوادر کے ذریعے ٹرانسپورٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے ایک حالیہ اجلاس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
قائمہ کمیٹی / میری ٹائمز