اقوام عالم میںاسکائوٹنگ سب سے مقبول ترین سماجی تحریک ہے ،اسلم طارق
کراچی(اسٹاف رپو ر ٹر)چیف انجینئرو صوبائی کمشنر پی آئی اے محمداسلم طارق نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے اسکائوٹس نوجوانوں نے عالمی سطح پر ایک شاندار برادری قائم کی ہے جس کا نصب العین خدمت خلق عالمی امن ،باہمی محبت ،دوستی اور بھائی چارہ ہے۔اسکائوٹنگ دنیا میں سب سے بڑی منفرد و مقبول ترین سماجی تحریک ہے ۔ پی آئی اے اسکائوٹس ملک بھر میں اس تحریک کے ذریعے قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کو ابھارنے میں نمایاں کردار ادا کریںیہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکائوٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیکریٹری پی آئی اے و سابق صوبائی کمشنر محمد شعیب کی اجلاس میں خصوصی شرکت ، صوبائی سیکریٹریز اور ملک بھر میں کراچی، کوئٹہ،ملتان،فیصل آباد ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں قائم 13 ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے ڈسٹرکٹ کمشنر ز اور سیکریٹریز نے شرکت کی اور اسکائوٹس سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹس پیش کیں۔ صوبائی سیکریٹری راشد امین ڈار نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے سیشن میں شمس خان کو صوبائی سیکریٹری اور محمد عرفان اللہ حیدری کو صوبائی ٹریزرار منتخب کیا گیا۔سیکرٹری پبلک ریلیشنز سید محبوب قادری کیپریس نوٹ کے مطابق شمس خان بحثیت صوبائی سیکریٹری ، راشد امین ڈار کی اگلے ماہ ریٹائرمنٹ پر چارج سنبھالیں گے۔ راشد امین ڈار اور عبد العزیز کو صوبائی کونسل PIA کا لائف ممبر منتخب کیا گیا۔ دوسرے سیشن میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی توثیق اور ڈسٹرکٹ سیکریٹریز فورم کی سفارشات۔Exposition Manual of PIA-BSA کی منظوری،ڈسٹرکٹ کمشنر میڈم تصور عتیق نے گرل اسکائوٹ ڈسٹرکٹ کی ملک بھر میں سوشل سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ ٹریننگ اور ایونٹس پروگرام اور اکائونٹ اسٹیٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔