عالمی معیار کے مطابق کچرااٹھا رہے ہیں، نادر خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نادر خان نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہرکام کا آغاکرنے سے پہلے مکمل تحقیق(Research) اور فیزیبلیٹی تیارکرکے اس پر عملدرآمدکرتے ہیں۔ہم نے عالمی معیار کے مطابق کچرا اٹھانا شروع کردیا ہے، پورے صوبہ سندھ میں عملدرآمد کے لئے حکمت عملی مرتب دے دی گئی ہے،یہ بات انہوں نے خیبرپختونخواںکے ضلع سوات کی تحصیل کبل سے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے 16 رکنی بلدیاتی نمائندگان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پروفد کی قیادت تحصیل ناظم حاجی رحمت علی کررہے تھے جبکہ وفد میں کونسلرز اور افسران موجود تھے اس کے علاوہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اسجد محمود، ڈپٹی دائریکٹرزسہیل احمد،محمد نواز،محمد ارشاد، اقبال احمد،الماس سلیم و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ فل سائیڈ سہیل احمد نے وفد کو جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اور کچرے کو تلف کرنے کے لئے سائنٹفک لینڈ فل سائٹ کے ڈیزائین کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی۔جبکہ سوات کے وفد نے اپنی تحصیل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کبل میں 8 ٹن کچرا روزانہ اٹھایا جاتا ہے اور علاقوں میں صفائی کے سلسلے میں بہترین کام کر رہے ہیں۔