شیخ عبدالقادرجیلانی ؒنے اسلام کی تبلیغ میں گراں قدر خدمات انجام دی ‘مولانا نہال الدین نافی
کراچی(نیوز رپورٹر) بزم بڑی گیارہویں کے تحت غو ث پاک روڈ کورنگی نمبرمیں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور روحانی محفل سے مولانا ابوالشہیر نہال الدین نافی عطاری قادری شاذلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا سرکار غوث الاعظم مادر زاد ولی اور ایسے ولی جن کے سر پر اولیاء اللہ کا تاج رکھا جاتا تھا۔ آپ نہایت صابر اور شاکر تھے۔ آپ بچپن ہی سے ایسے رنگ میں رنگے گئے ۔مولانا نہال الدین نافی نے مزید کہا اشاعت اسلام اور دین کی بالا دستی کے لئے سرکار غوث الاعظم کی خدمات و کرامات لازوال ہیں اولیاء کرام کے دامن سے وابستگی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے یہی اللہ کی ولیوں کی تعلیمات کا خلاصہ ہے ۔ دین اسلام کا کام کرنے والے در حقیقت سب ایک دوسرے کے ناصر و حامی ہیں خلوص کے ساتھ افہام و تفہیم کے ذریعے ایک دوسرے کی غلطی واضح کرنا اور صحیح طرز فکر و عمل کی نشاندہی کرنا تو ایک نہایت ہی مبارک عمل ہے ۔صلوٰۃ السلام اور خصوصی دعا کے بعد شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گا نماز عشاء پر محفل کا اختتام ہوا محافل میں پیر برکات احمد فاروقی شاذلی ،محمد جواد،محمد فہد، سلیم حسین ،بلال رضا عطاری ،مفتی محمد افضل ،زاہد حسین ،محمد سلمان پٹنی ،اویس آفاقی ، الحاج سعید صابری ، پرویز اقبال ارائیں ، علامہ غلام غوث گولڑوی ، زبیر عالم عطاری محمد طاہر ، خیر البشر ، محمد جنید ،محمد عباد، ارمغان شاذلی ،محمد شہیر نافی،ام الشہیر، اعجاز قادری ، محمد نعمان ، محمد سلمان، زاہد قادری، شعیب احمد، شاہد ارائیں، محمد رضا المصطفیٰ، ضیاالمصطفیٰ ، وسیم خان اور دیگر ہزاروں مردوں و خواتین نے شرکت کی۔