افلاس اور امراض کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، ڈاکٹر افشاں
اسلام آباد ( پ۔ ر) انسداد غربت ‘ بیروزگاری اور بے راہ روی کے ساتھ بیماریوں کے خلاف بھی جہاد جاری رہنا چاہیے‘ افلاس اور بیماریوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے سے مثالی معاشرے کے قیام کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز معالج ڈاکٹر افشاں خان نے یوتھ ویلفیئر گروپ کی نشست میں کیا۔ انہوں والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کے ہیلتھ ایشو پر مسلسل اور باقاعدہ توجہ دیں۔ نونہالوں میں شوگر اور معذوری کے بڑھتے ہوئے اثرات کو نظر انداز کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ ڈاکٹر افشاںکے ہیلتھ یونٹ افشاں میڈیکل سنٹر کے تحت ہر جمعۃ المبارک کو فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر صبیحہ سلطانہ‘ ڈاکٹر افتخار اور دیگر معالجین کی ٹیم شوگر اور کڈنی کے ساتھ بچوں پر معذوری کے اثرات جیسے امراض کا علاج کرے گی۔ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو تشخیص اور داو کی بلامعاوضہ سہولت دے کر خدمت وسیادت کی شمع فروزاں کی جائے گی ۔