ڈاکٹر امجد علی بھٹی کی نئی کتاب ’’ہم یہ کیسے جان پائے‘‘ شائع ہو گئی
اسلام آباد (اے پی پی) نسٹ کے پروفیسر اور درجنوں کی تعداد میں کتابوں کے مصنف و مرتب و مترجم ڈاکٹر امجد علی بھٹی کی 212صفحات پر مشتمل نئی ترجمہ شدہ کتاب ’’ہم یہ کیسے جان پائے‘‘ این بی ایف کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے ۔ ریڈرز بک کلب کے ممبران 180/-روپے قیمت کی یہ کتاب 55فیصد ڈسکائونٹ پر صرف81روپے میں حاصل کر کے اپنی مطالعہ گاہ کی زینت بنا سکتے ہیں۔ سائنس فکشن کے ادیب ، کیمیا دان اور نامور تاریخ دان ڈاکٹر آئزک اسیمود کی شہرۂ آفاق کتاب "ہائو وی ڈڈ نائو دیٹ" کو سلیس و آسان اور بامحاورہ اردو میں ڈھال کر ڈاکٹر امجد بھٹی نے تصوریت کی سائنس کے محققین کے لیے پیش کیا ہے۔ یہ معلومات افزا کتاب این بی ایف کے بنیادی مقاصد پر مکمل طور پر پورا اتریتی ہے۔ اس کتاب کے چھ ابواب میں شائقینِ کتب کے لیے علم کا ایک جہان آباد ہے۔