امریکہ بتائے کہ پاکستان نے اسے کب دھوکہ دیا؟ حامدموسوی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ نائن الیون ڈرامہ میںپاکستان فرنٹ لائن کاکرداراداکرنے کی وجہ سے پاکستان آج تک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، بے پناہ قربانیاںاوراقتصادی طورپراربوں ،کھربوں کانقصان اٹھا چکاہے ، روس کی شکست ریخت کے بعدپاکستان نے ہی امریکہ کوسپرپاوربنایالیکن آج پوراپاکستان جن مصائب و آلام ،اندورنی بیرونی خطرات سے دوچارہے اسکاامریکہ ہی ذمہ دارہے، استعماری سرغنے کے پیٹ میں پہلے پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کامڑورتھااب سی پیک کی وجہ سے امریکہ اوراسکے پٹھوپاگل پن پراترآئے ہیں ، امریکہ بتائے کہ پاکستان نے اسے کس موقع پر دھوکہ دیا؟ جبکہ امریکہ نے ہرموقع پرپاکستان کیساتھ دھوکہ دہی اوردشمنی کاکردارادادکیا، اگرامدادکی بات ہے توشیطان بزرگ پاکستان کا2ٹریلین کامقروض ہے جواس علاقے میں ہندوبینیے کوتھانیداربناناچاہتاہے ، امریکہ پاکستان کے راستے ، گزرگاہیں ، بندرگاہیں اوراڈے استعمال کرتارہاہے ،عالمی شیطان سیدھے راستے پرنہیں آتاتوپاکستان نیٹوسپلائی سمیت تمام سہولتیں روک دے امریکہ کوچھٹی کادودھ یادآجائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کوتنظیم المدارس جعفریہ پاکستان کے عہدیداران اورعمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔