بلوچستان میں بھونچال حزب اقتدار کی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے،نفیسہ شاہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے اعلیٰ عدالتوں کا احترام کیا اور حقائق سے ہٹ کر ان پر قائم کیے جانے والے مقدما ت کا سامنا کرتے ہوئے اپنی بے گناہی کو ثابت کیا بین الاقوامی سطح پر اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ملک میں ناکام حکمت عملی کی وجہ سے انتشار کی فضا قائم ہوگئی ہے، سابق وزیر اعظم کی سیاسی بصیرت نہ ہونے کے نتیجے میں وہ اپنی تیسری مدت بھی مکمل نہیں کرپائے،انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث بلوچستان میں بھونچال حزب اقتدار کی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور کس طرح سے ثابت ہوگی جو اعلیٰ عدالتوں میں پوری قوم نے سنی اور دیکھی۔