سرکاری بینک میں نقب زنی کا مقدمہ منیجر کی مدعیت میں درج
کراچی (وقائع نگار)رضویہ کے علاقے میں گزشتہ روز سرکاری بینک میں ہونے والی نقب زنی کا مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں سیکیورٹی گارڈ کے خلاف درج کرلیا گیاہے ۔ نیشنل بینک میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ساتھی کے ساتھ مل کر 26 لاکرز توڑ کر ان میں سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے کی واردات کا مقدمہ پولیس نے بینک منیجر عبداللہ کی مدعیت میں سیکیورٹی گارڈ صدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔