پیرا میڈیکل اسٹاف کا منظور شدہ ٹائم اسکیل اپ گریڈ نہ ہوسکا
کراچی (ہیلتھ رپورٹر )پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کراچی کے صدر محمد نذیر عباسی نے کہا کہ ہمارے منظور شدہ ٹائم اسکیل جو کہ وزیر اعلیٰ سندھ،کمشنر کراچی،وزیر صحت ،سیکرٹیری صحت و دیگر ذمہ دار افسران اعلیٰ کی موجودگی میں رضا مندی سے منظوری کیا گیا وعدہ کھٹائی میں پڑھ گیا ،افسوس غریب پیرا میڈیکل ملازمین آج بھی اسی گر یڈ پر کام کررہے ہیں جس پر وہ بھرتی ہوئے تھے وہ غریب آج بھی منتظر ہیں کہ کب ٹائم اسکیل کا مسئلہ حل ہو تو انکا اپ گریڈ ہو ۔پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سول ہسپتال کراچی کے محمدشاہد صابری اور یونٹ کے دیگر عہدیداران جن میںاسماء انور ،عبدالرحمن شیخ،آفتاب عالم، ڈپٹی سیکرٹیری عمران بیگ،خاور افغان، عبدالفیاض خان،عارف علی،خلیل احمد و ممبران نے کہا کہ اب جلد از جلد حکومت سندھ اور ہیلتھ انتظامیہ ہمارے منظور شدہ جائز مطالبات میں سے فرسٹ پائرائٹی کی بنیاد پر منظور ہونے والے مطالبات میں سے ٹائم اسکیل کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کرکے پیرا میڈیکل ملازمین کی بڑتی ہوئی بیچینی کو ختم کیا جائے۔