خادم اعلیٰ سے درخواست
مکرمی!شہباز شریف سے اپیل ہے کہ میں ایک انتہائی غریب اور مزدور آدمی ہوں ۔ پہلے بھی جو روز گار تھا۔ اس سے بھی بہت مشکل سے گزر بسر ہوتا تھا۔ اب تو وہ سہارا بھی چھن گیا ہے۔ اور اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا ہوں اور اس سے پہلے کہ میں بچے برائے فروخت کا بورڈ لگاؤں وزیراعلیٰ ہاؤس جاؤں یا اللہ نا کرے کہ میں وزیراعلیٰ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کروں، تو آپ پھر ہی جناب میری بات سنیں آپ سے میری ہمدردانہ اپیل ہے کہ مجھے غریب کو کسی جگہ درجہ چہارم ہی کی کوئی نوکری دی جائے تا کہ میں باعزت طریقہ سے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکوں ، فدوی تاحیات آپ کے لئے دعاگو رہے گا۔
زاہد محمود ،دربار کریمی اوسر میر ا تحصیل ٹیکسلا 0333-5717501))