حافظ آباد: بی اے کی طالبہ نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا، بہن زخمی
حافظ آباد (آن لائن+ نمائندہ نوائے وقت) بی اے کی طالبہ نے فائرنگ کرکے اپنی جواں سال کزن کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ میاں کی رہائشی امتل اپنے والد حبیب اور والدہ کے ہمراہ گذشتہ روز مڑھ باشی میں اپنی پھوپھی کے گھر آئی جہاں انکا جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران زمان پر کئی الزامات لگائے جس پر زمان کی بیٹی شائبہ جو کہ بی اے کی طالبہ ہے نے اپنے باپ کے پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے امتل جاں بحق جبکہ شائبہ کی اپنی بہن عاصمہ جو امتل حبیب کو بچانے کے لئے آگے بڑھی وہ بھی فائر لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔