وزیراعلیٰ نے 5 بڑے شہروں میں سالڈ ویسٹ کے ٹھیکوں کی منظوری دیدی
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب نے 5 بڑے شہروں میں سالڈ ویسٹ کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حکومت پنجاب ان کے ساتھ شہر میں کوڑا کرکٹ کو آٹھانے اور صفائی کے لئے 7 سالہ معاہدہ کرے گی اس کے لئے ٹینڈر پہلے ہی دئیے جا چکے ہیں جس کو 17 جنوری کو کھولا جارہا ہے۔ 6 کمپنیوں نے اس میں اپنی پیشکش دی ہیں تمام کمپنیاں ترکی کی ہیں۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ میں میں پرائیوٹ کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے جارہے ہیں۔ پہلے ہی لاہور میں دو ترکی کی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جا چکا ہے جبکہ ان شہروں میں بھی تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کو لاہور ویسٹ کمپنی کی طرز پر کمپنی بنا کر اس کے ماتحت کر دیا جائے گا جبکہ حکومت پنجاب نے کسی ملازم کو فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔