مکمل فٹ ہوں، مستقبل میں ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں : مصباح الحق
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مےں مکمل فٹ جا رہا ہوں‘ مستقبل میں ریٹائرمنٹ لینے بارے کوئی ارادہ نہیں ہے‘ ہمارے ملک میں یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ میری عمر کے لوگوں کو کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹےم مضبوط ٹےم بن چکی ہے اور کھلاڑےوں مےں مکمل ہم آہنگی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز آسان نہیں تھےں مگر اس کے باوجود تمام کھلاڑےوں کی محنت کی وجہ سے ہم بھارت کو شکست دےنے مےں کامےاب ہوئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ مےرا مستقبل میں ریٹائرمنٹ لینے بارے کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ جب تک کوئی اچھا کھیل پیش کرتا ہے تو اسے کھیلتے رہنا چاہئے۔