امام احمد رضا مسلک سلف صالحین کے حقیقی ترجمان تھے: کانفرنس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر میاں غلام شبیر قادری، چیئرمین سپریم کونسل مفتی صفدر علی قادری، پروفیسر را¶ ارتضٰی حسین اشرفی نے گرین ٹا¶ن میں امام احمد رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امام احمد رضا مسلک سلف صالحین کے حقیقی ترجمان تھے۔ امام احمد رضا نے ساری زندگی مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسول کو نکالنے کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور مقام مصطفٰی کا تحفظ کرتے ہوئے زندگی بھر پرچم توحید کو بلند کئے رکھا اور بدعقیدگی کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔