لاہور (نامہ نگار) الحمرا کلچرل کمپلیکس فیروزپور روڈ پر ایک نجی کالج کے زیراہتمام میوزیکل شو کے اختتام پر بھگدڑ مچنے سے تین طالبات جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئیں۔ نجی کالج کے زیراہتمام پانچ روزہ یوتھ گالا تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے پہلے روز ایف ایس سی اور بی ایس سی کی طالبات کے لئے میوزیکل ایوننگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میوزیکل شو میں طالبات کی اکثریت سمیت 7 ہزار کے قریب افراد شریک تھے۔ تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب کے اختتام پر سکیورٹی گارڈ نے شرکاءکے لئے باہر جانے کے لئے دروازے نہ کھولے جس پر دروازوں کے قریب بڑی تعداد میں رش ہو گیا۔ اس کے بعد جب چھوٹا دروازہ کھولا تو رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس سے بچیاں سیڑھیوں اور خارجی راستوں پر لگے جنگلوں سے ٹکرا کر گرتی رہیں۔ دوسری لڑکیاں ان کے اُوپر سے گزرتی رہیں جس سے آٹھ لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں 3 لڑکیوں نے دم توڑ دیا۔ 2 لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد الحمراءکلچرل کمپلیکس کی سیڑھیوں پر لڑکیوں کے جوتے، عینکیں، ہیر بینڈ، پرس اور دیگر سامان بکھرا پڑا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی والدین کی بڑی تعداد الحمرا کلچرل کمپلیکس پہنچ گئی۔ والدین پریشان اپنی بچیوں کو تلاش کرتے رہے، جاں بحق ہونے والی لڑکیوں میں باغبانپورہ کی طالبہ 21 سالہ ماہیم نسیم شامل ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھگدڑ کے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024