فلاحی منصوبوں میں سرخ فیتے کو حائل نہ ہونے دیا جائے‘ غفلت کے مرتکب افسروں کو جواب دینا پڑیگا: شہباز شریف
لاہور :وزیراعلیٰ شہباز شریف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں سرخ فیتے کو ہرگز حائل نہ ہونے دیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غفلت کے مرتکب افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا، عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سب سے مقدم ہے اور ہم سب کو اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں کی مقررہ مدت میں شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں۔ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 50 مزید موبائل ہیلتھ یونٹس خریدے جا رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز یہاں بڑے شہروں اور اضلاع کے لئے سپیشل پیکجز ”سدرن ڈویلپمنٹ پروگرام “ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت انجینئرنگ کنسلٹینسی سروسز پنجاب لمیٹڈ (ای سی ایس پی) کے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ہوا۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدرن ڈویلپمنٹ پروگرام، سالانہ ترقیاتی پروگرام اور سپیشل پیکجز کے تحت ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچے۔ عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ صوبے بھر میں تعلیمی اداروں، جدید ہسپتالوں اور نئے میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور معیاری تکمیل کے لئے کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور بورڈ میں بہترین کیرئیر کے حامل پیشہ ور افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ کنسلٹینسی کمپنی کو ہر لحاظ سے ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ کمپنی بنایا جائے جو صوبے میں پلوں، شاہراﺅں، بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے لئے بہترین افسران و اہلکاروں کا انتخاب کیا جائے اور ان کے انتخاب میں بورڈ مکمل بااختیار ہوگا،کمپنی حکومت پنجاب کی سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی بھی اپنائے۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہر شعبے میں اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔