اسلام آباد (رانا مسعود حسین) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جائیداد سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذوالفقار خالد ملوکا کے حوالے سے انکے مدمقابل وکیل ابراہیم ستی کی جانب سے نامناسب ریمارکس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ انکی عدم موجودگی میں انکے متعلق بات نہ کریں اگر آپ اس سطح تک آ چکے ہیں تو پاکستان بار کونسل میں کیس کریں لیکن ہم کسی وکیل کی غیرموجودگی میں دوسرے وکیل کو اسکی تضیحک کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ادارے کی عزت کا خیال کریں پہلے ہی اداروں پر بہت دھبے لگ چکے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024