اسلام آباد (آئی این پی) دفاع پاکستان کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ںکا اجلاس حافظ عبدالرحمن مکی کی زیرصدارت ہوا۔ مقررین نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی آڑ میں نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیں گے، اگر ذلت آمیز شرائط قبول کرکے شہداءکا خون بیچا گیا اور وطن عزیز کا مستقبل ملک کے دشمن ہاتھوں میں دیا گیا تو دفاع پاکستان کونسل وطن عزیز کے دفاع کے لیے ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، امریکی افواج، سی آئی اے کے کارندوں کا فوری انخلاءاور تمام غیر سفارتی امریکیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے اور صلیبی اتحاد سے چھٹکارا حاصل کیا جائے یہ اجلاس بھارت سے تجارت اور اس کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی مذمت کرتا ہے اور کشمیر کی جدو جہد کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے پاکستان کو دنیا میں تنہا اور لا وارث بنا دیا، یہودی قوتیں پاکستان میں اپنا جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کرنا چاہتی ہیں، پاکستان کا دفاع پاکستان کے نوجوان کریں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38