کراچی (خصوصی رپورٹ) ڈبل شاہ فراڈ کیس کے مرکزی کردار سید سبط الحسن المعروف ڈبل شاہ کے کئی ایجنٹ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں جبکہ بیشتر کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ روزنامہ امت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق وزیر آباد کا رہائشی سبط الحسن شاہ بنیادی طو ر پر ایک سکول ٹیچر تھا او ر ڈبل شاہ بننے کے بعد وہ مذکورہ ایجنٹوں کو شکار گھیر کر لانے پر ایک لاکھ پر 10 ہزار روپے کمشن دیتا تھا۔ ڈبل شاہ کی گرفتاری کے بعد اپنی رقم ڈوبنے کے صدمہ کی تاب نہ لاتے ہوئے کئی متاثرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ نیب کی طرف سے اب متاثرین کو کل رقم کا 25 فیصد ادا کر رہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024