شریف بردران کیخلاف ہر روز ثبوت دونگا، جان کا خطرہ ہےاگر مارا گیا تو دستاویزات بیٹے سے مل جائیں گی ۔ رحمان ملک
اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس کرتےہوئےوزیر داخلہ رحمان ملک نے نواز شریف کا سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ کیا گیا معافی نامہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ رحمن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے سزاؤں اور جرمانے کی معافی کیلئے دس سال کا معاہدہ کیا تھا اور معاہدے میں تمام عمل کو خفیہ رکھنے کی رضا مندی ظاہر کی تھی جس پر نواز شریف ، شہباز شریف، عباس شریف اور حسین نواز کے دستخط بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے کے وقت نواز شریف جیل میں تھے اور ان پر کرمنل کیس تھا،
رحمان ملک نے کہاکہ پیپلزپارٹی پر این آر او کےتحت دباؤ ڈالا جا رہاہے، پیپلز پارٹی نے نہ این آر او تیار کیا اور نہ ہی مشرف کے ساتھ مذاکرات کئے بلکہ بےنظیر بھٹو نے اسے مسترد کردیا تھا اور صدر زرداری نے اس کےتحت باہر جانےسےانکار کیا تھا۔ پی پی کےصرف پانچ افراد نے این آر او سے فائدہ اٹھایا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں ایک نہیں کئی ممالک شامل ہیں، مسلم لیگ ن کو بتانا ہوگا کہ اسکا منصور اعجاز سے کیا تعلق تھا۔