آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم مکران ڈویژن میں ہلکی بارش ہوگی۔
ملک کے بالائی اورمغربی علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی یہ لہر مزید دو سے تین روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مکران ڈویژن میں چند مقامات پرہلکی بارش ہوگی اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ استورمنفی گیارہ، ہنزہ اور سکردو منفی دس، گوپس منفی آٹھ، اسلام آباد منفی ایک، لاہور صفر، کوئٹہ منفی نو، مظفرآباد ایک، ملتان اور فیصل آباد دو، کراچی دس، پشاور تین، گلگت منفی پانچ اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔