سیالکوٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے زیراہتمام مسٹر و جونیئر مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے ہوئے۔ مسٹر پنجاب کے مقابلوں میںغلام عباس، علی شیر، محمد حسین ، امان اللہ نوید حسین ، محمد عمران، عمران علی فیصل آباد ڈویژن، محمد آصف ، رانا شہر ےار ، جونیئر مسٹر پنجاب میں عمر رفیع، فاہد شاہ بخاری نے محسن جمیل، خرم طارق، سلیمان احمد سیف الرحمان شریک تھے۔ جج صاحبان کے فیصلہ کے مطابق مسٹر پنجاب محمد حسین لاہور اور جونیئر مسٹر پنجاب سلیمان احمد کامیاب قرار پائے۔ ڈی سی او مجاہد شیر دل نے سپورٹس فنڈ سے تین لاکھ روپے تن سازوں کی ویلفیئر کےلئے دینے کا اعلان کیا۔ مسٹر پنجاب محمد حسین کو ایک لاکھ، جونیئر مسٹر پنجاب سلیمان احمد خان کو پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38