لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ماہ نور کو پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”افسر بے کار خاص“ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کو پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر آغا ذوالفقار خان ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ماہ نور نے کہا کہ ”افسر بے کار خاص“ میں بہت اچھا کردار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی کے ساتھ تھیٹر اور فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں۔ ماہ نور نے مزید کہا کہ ہدایت کار یونس ملک کے ساتھ بھی بات چل رہی ہے۔ انہوں نے اپنی دو فلموں میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو گی، اچھی فلم جب بھی بنی، ہٹ ہوئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024