پاکستان،قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور،مجموعی مقاصد پر تبادلہ خیال

Feb 10, 2025 | 22:37

پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 10 فروری کو دوحہ، قطر میں منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت  علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق اس مشاورت کی قیادت پاکستانی وفد کی طرف سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ قطری وفد کی قیادت قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المراخی نے کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی و دیگر امور پر جاری مشاورت میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں سیاسی، اقتصادی، قونصلر اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی بات کی گئی۔علاوہ ازیں، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا,دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعاون اور مشاورت جاری رکھی جائے گی، اور اعلیٰ سطح کے دوروں اور تبادلوں کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آئندہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور اسلام آباد میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں