اسمبلی انتخابات میں شکست، نئی دہلی کے  وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے استعفیٰ دے دیا

Feb 10, 2025

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے استعفی دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کر دیا ہے۔ نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں27  سال بعد مودی کی جماعت جیت گئی ہے، جہاں70  میں سے48  نشستیں اس کے حصے میں آئی ہیں۔ علاوہ ازیں عام آدمی پارٹی کو22  نشستیں مل سکیں جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔

مزیدخبریں