آج اگیگا کے دھرنے میں ایف ڈی ای ملازمین بھرپور شرکت کریں گے،اظہر محمود خان

Feb 10, 2025

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اظہر محمود خان اعوان صدر فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اسلام آباد و مرکزی رہنما  اگیگا ایجوکیشن پاکستان نے کہا ہے کہ فیڈرل ایجوکیشن کے زیر انتظام خدمات سر انجام دینے والے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سرکاری ملازمین(مرد و خواتین)آج  10 فروری 2025 بروز پیر صبحِ 10 بجے آخری میٹرو اسٹیشن پاک سیکریٹریٹ پر اکٹھے ہو کرپنشن اصلاحات کے خلاف اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔گذشتہ روزوفاقی اساتذہ کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں اسلام آباد کے چاروں سیکٹرز کے اساتذہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور اظہر اعوان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ 10 فروری بروز پیر اگیگا کے دھرنے میں ایف ڈی ای کے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ملازمین بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اورپنشن اصلاحات کا خاتمہ ٹیکس ریبیٹ کی بحالی ہائرنگ میں اضافہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کرنا سپریم کورٹ اور مندوخیل کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں سیکڈ ایمپلائیز کی ریگولرائزیشن ایجنڈے میں سر فہرست ہیں۔اجلاس کے اخر میں اظہر اعوان نے ایف ڈی ای کے تمام ملازمین کو یہ پیغام دیا کہ مورخہ 10 فروری بروز پیر صبح 10 بجے اخری میٹرو اسٹیشن پاک سیکرٹیریٹ میں اکٹھا ہوں اور اگیگا کے دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کریںگے۔

مزیدخبریں