حکومت سرپرستی کرے ، لاکھوں ڈالرز  کا زرمبادلہ پاکستان کیلئے کما  کر لاسکتا ہوں:شاہد بٹ

Feb 10, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) ماسکو میں 7 ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو پائرو میوزک فائر ورکس میں ورلڈ چیمپئن بنانے والے شاہد بٹ اور اس کی ٹیم نے لاہور میں ہونیوالے ہارس اینڈ کیٹل شو میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پائرو میوزک فائر ورکس کر کے خوب داد سمیٹی۔ شاہد بٹ کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سطح پر ہماری سرپرستی کی جائے تو لاکھوں ڈالرز کما کر ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں