قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)مذہبی اسکالر علامہ زاہدالراشدی نے کہا ہے کہ ہماری پریشانیوں کا حل قرآن پاک سے محبت میں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی محفل حسن قرات بسلسلہ تقسیم اسناد کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سرزمین مصر سے آئے ہوئے الشیخ سامح شحات،الشیخ احمد مصطفی کمال مصر کے علاوہ پاکستان سے عظیم استاذ الشیخ القراء والمجودین قاری احمد میاں تھانوی فاضل مدینہ یونیورسٹی، پروفیسر ندیم مراد علی سندھو،الشیخ قاری ارشد محمود صفدر ودیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں دو سالہ تجوید وقرات کورس کرنیوالے قراء کرام کی دستاربندی کی گی۔مقررین نے کہاکہ دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی مشکل،پریشانی یا آزمائش سے دوچار ہوتا ہے۔بعض اوقات یہ پریشانیاں اتنی بڑھ جاتی ہیں کہ انسان خود کو بے بس محسوس کرنے لگتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی حقیقی اور دائمی حل موجود ہے، تو وہ قرآن پاک سے محبت اور اس کی تعلیمات کو اپنانے میں ہے۔قرآن پاک صرف ایک مقدس کتاب ہی نہیں بلکہ یہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کے تمام اصول موجود ہیں۔
قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے:علامہ زاہدالراشدی
Feb 10, 2025