شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ضلع میں قائم پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی پیمائش میںکمی کی شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اکثریتی پٹرول پمپس پر آئل کی فراہمی میں پیمائش کی کمی کے حوالے خریداروں کا استحصال کیا جارہا ہے، ان پٹرول پمپس مالکان کو بعض افسران کی سرپرستی حاصل ہے ۔ اس نا جا ئز آمدن ہی کا نتیجہ ہے کہ آئل کی فراہمی میں پیمائش کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے اسی طرح پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کرنیوالے پٹرول پمپس مالکان سے بھی لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول ہوتا ہے لہٰذا ا س سونے کے انڈے دینے والے ان پٹرول پمپس کیخلاف کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں حالانکہ شہریوں کی طرف سے اس حو ا لے سے متعدد شکایات کی گئی ہیں جنہیں خاطر میں نہیں لایا گیا۔
شیخوپورہ:پٹرولیم مصنوعات کے پیمانہ میں ردوبدل،کارروائی نہ ہوئی
Feb 10, 2025