کراچی این اے 246 پر امین الحق نے حافظ نعیم کو ہرادیا

کراچی سے ایک اور حلقے کے نتائج سامنے آگئے ہیں، این اے 246 کراچی غربی کی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو بھاری لیڈ سے شکست دیدی ہے۔کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 کے تمام 291 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان صرف 32 ہزار 312 ووٹ لے سکے۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کراچی 22 نشستوں سے ایک بھی نشست جیتنے میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے اس کے مقابلے میں ایم کیو ایم نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار 7 نشستوں پر فاتح قرار پائے ہیں۔