بلوچستان: فنڈز کی عدم ادائیگی

بلوچستان میں فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث درسی کتب کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی۔بلوچستان میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے حصول علم مشکل ہوگیا، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درسی کتابوں کی چھپائی نہ ہونے کے باعث طالب علموں کو مفت کتب کی فراہمی نہ ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مارکیٹس میں کاپیوں، بستوں اور اسٹیشنری کا سامان پچھلے سال کی نسبت میں دُگنا مہنگا ہوگیا ہے۔