حافظ آباد:مزدوری مانگنے پر محنت کش پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محنت کش پر تشد د کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم بشارت نے مزدوری مانگنے پر محنت کش علی حسن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گائوں خانپور کے رہائشی محنت کش علی حسن نے ملزم بشارت علی سے دیہاڑی کی اجرت طلب کی جس پر ملزم نے محنت کش کو تشد د کا نشانہ بنایا۔