چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 3 ہزار 2 سو 81 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔چین کے قومی کمیشن برائے صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں پیر کے روز کہاہے کہ اتوار کے روز632مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا گیا جن میں سے 356کا تعلق صوبہ ہوبے سے ہے۔اتوارکے اختتام تک چین کے صوبائی سطح کے 31 علاقوں اورسنکیانگ پیداواری اورتعمیراتی کارپس میں نوول کرونا وائرس سے 908 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار 1 سو 71 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024