ایبٹ آباد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پہلے حادثہ میں ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ سربھنہ سے ہرنو بازار جانے والی سوزوکی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں پیش آیا جس میں خاتون محمد جان زوجہ عبداللطیف جاں بحق جبکہ سوزوکی ڈرائیور ذیشان ولد رسول اور مبشر علی ولد اصغر شدید زخمی ہوئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ دوسرے حادثہ میں سپلائی میں پیش آیا جہاں مہران گاڑی نمبر ایم این او 1631 مخالف سمت سے آنے والے سوزوکی ٹرالر نمبر 9329 سے ٹکرگئی جسکے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں میں سوار چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024