کراچی: حساس ادارے نےپولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اندورن سندھ کے بدنام زمانہ کلن گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق کارروائی حب چوکی پر کی گئی۔اس دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن کا تعلق کلن گروہ سے ہے،گرفتار ملزمان میں ریاض،عمر،نور حسین، بابو اور دیدار شامل ہیں۔
دوسری جانب اب تک نے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ملزمان قمبر شہداد کوٹ میں دو درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں،ملزمان کا گروہ قتل،اقدام قتل، دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
اب تک کو حاصل رپورٹ کے مطابق ملزمان کا گروہ سگے بھائیوں پر مشتمل ہے، گرفتار ملزم ریاض کے سر کی قیمت چھ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ ملزم ریاض مفروری کے دوران دبئی میں روپوش رہا ہے۔