اٹلی کے رکن پارلیمنٹ میشل بیراس نےکہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ مل کر امریکہ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے”صدی کی ڈیل“ کا متبادل امن منصوبہ پیش کرسکتے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق میشل بیراس نے ان خیالات کا اظہار ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ القدس پارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ منصوبے سے اتفاق نہیں کیا ہے۔میشل بیزاس نے کہا کہ امریکی صدر کے امن منصوبے میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا ہے، اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک اس سے اتفاق نہیں کرتے بلکہ وہ اسے مسترد کرچکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38