لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم اور (ق) لیگ میں مکمل رابطہ ہے، قومی مفادات کے تحفظ کیلئے حکومت اور (ق) لیگ ایک پیج پر ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری گورنر محمد سرور نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔اپوزیشن حکومت کیخلاف اے سے زیڈ تک جتنی مرضی پلان بنا لیں ، وہ پلان ہی بناتے رہیں گے اور حکومت آئینی مدت مکمل کر لے گی۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کسی ان ہاؤس تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپوزیشن والے سن لیں 2023تک عمران خان ہی وزیراعظم ہیں۔عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینا عمران خان کاویژن اورحکومت کا عزم ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے ویژن کی عملی تصویر بن رہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024