امریکی شہر نیویارک میں حکام نےکہا ہے کہ ایک مسلح شخص نے پولیس چوکی میں گھس کر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایککو زخمی کر دیا۔ جب کہ اس واقعہ سے 12 گھنٹے پہلے اسی علاقے میں پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کر کے ایک اہل کار کو زخمی کر دیا گیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ برانکس میں واقع ایک پولیس مرکز میں اس وقت پیش آیا جب صبح تقریباً 8 بجے ایک مسلح شخص نے داخل ہونے کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔زخمی پولیس اہلکار کو، جو عہدے کے لحاظ سے لیفٹیننٹ ہے، اسے سپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، اسے بازو پر گولی لگی۔نیویارک سٹی کے میئر بل دی بلاسیو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ایک پولیس افسر کو قتل کرنے کی کارروائی تھی، ہمارے پولیس اہل کاروں کے خلاف بہت نفرت پائی جاتی ہے، اسے اب ختم ہو جانا چاہیے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024